”میری زندگی تمہاری سوچ کے گرد نہیں گھومتی“

1 month ago 35

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ژالے سرحدی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ”میری زندگی اس کے اردگرد نہیں گھومتی جو تم میرے بارے میں سوچتے ہو۔“

ویڈیو میں ژالے سرحدی کہتی ہیں کہ ”کیا تم یہ جانتے ہو کہ میں تمہیں پسند نہیں کرتا۔“ اداکارہ اس ڈائیلاگ کے بعد جواب میں کہتی ہیں کہ ”مجھے یہ بات وہاں لگی ہے جہاں کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔“

ژالے سرحدی انسٹا گرام پر کافی متحریک رہتی ہیں۔ وہ اکثر اس طرح کی مختصر ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں نے لکھا تھا کہ ”11 لوگوں کو میسیج نہ بھیجنے کا نتیجہ۔“

ویڈیو میں ژالے سرحدی کہتی ہیں کہ ”کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی کے سارے مسائل اُس ایک میسیج کی وجہ سے ہیں جو میں نے 11 لوگوں کو نہیں بھیجا۔“

Comments

Read Entire Article