رانا مشہود کاچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہٹائے جانے کا عندیہ

1 month ago 13

رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہٹائے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے رمیز راجہ کو خود مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے رانا مشہود نے کہا کہ رمیز راجہ کو کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔

لیگی رہنما نے واضح کیا کہ حکومت کو درپیش سیاسی مسائل کے باعث چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند ہفتوں میں نیا چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے گا۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیے ڈپارٹمنٹ اسپورٹس بحال کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

تازہ ترین

Read Entire Article