جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیراسلامی قرار

1 month ago 27

اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیراسلامی قرار دیتے ‏ہوئے اس کی جگہ متبادل مؤثر سزائیں تجویز کی سفارش دی ہے۔

چیئرمین قبلہ ایاز کی زیرصدارت ہونے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر ‏دیا گیا جس کے مطابق تعلیمی اداروں اور جامعات میں غیراخلاقی واقعات سامنے آنے پر تشویش ‏کا اظہار کیا گیا۔

اخلاقی اقدار کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دینی مدارس ‏کےوفاقوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کوخطوط بھیجےجائیں گے۔ وفاقی وزارت تعلیم، صوبائی تعلیم ‏کی وزارتوں اور وفاق المدارس کو بھی خط لکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے مدارس میں اس موضوع پر ‏کھلے مکالمےاور مباحثوں کی تجویز ہے ساتھ ہی قومی تعلیمی کانفرنس بلانے کی تجویز دی جائے ‏گی۔

تعلیمی اداروں میں عربی لازم کرنے کےبل 2020کی تائید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عربی زبان کی ‏تدریس کیلئے اقدامات کرنا دینی اورآئینی تقاضا ہے امید ہے یہ بل اس کی طرف پہلاقدم ثابت ہوگا۔

ثانوی تعلیمی اداروں میں بطوراختیاری مضمون فارسی کونصاب میں شامل کیاجائے بطوراختیاری ‏مضمون ترکی اور چینی زبان کوبھی نصاب میں شامل کیاجائے۔

خیبرپختونخوامیں تنازعات کےمتبادل حل کیلئےمسودہ بل کی بھی تائید کی گئی اور مسودے میں ‏چند ترامیم کی سفارش بھی پیش کی گئی۔ کونسل نےرحمۃ للعالمین اتھارٹی کےقیام کو مستحسن ‏قدم قرار دیا۔

Comments

Read Entire Article