خبیب نورماگومیدوف ہال آف فیم میں شامل

1 month ago 33

اپنے پورے کیرئیر کے دوران ناقابل شکست رہنے والے مکسڈ مارشل آرٹسٹ خبیب نورماگومیدوف کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں مکس مارشل آرٹس کو پروموٹ کرنے والے سب سے بڑے ادارے الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئین شپ (یو ایف سی) نے خبیب نورماگومیدوف کو ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔

یو ایف سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خبیب کو ہال آف فیم کا خصوصی کوٹ پہناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیبیب نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہال فیم سے نوازے جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے الحمد اللہ لکھا ہے۔

خبیب کون ہیں؟

خبیب نورماگومیدوف کا تعلق روس کی خودمختار مسلم ریاست داغستان سے ہے۔

خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

12 سال میں خبیب نے 29 فائیٹس میں حصہ لیا اور سب ہی میں ناقابل شکست رہے۔

عقاب کے نام سے مشہور خبیب کا آخری مقابلہ 2020 میں ابوظہبی میں امریکی ایم ایم اے فائٹر جسٹن گیچے سے ہوا تھا۔ جس میں خبیب نے اپنے مد مقابل کو دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔

خبیب نے لائٹ ویٹ چیمپیئن کے طور پر ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میری والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اپنے والد کے بغیر لڑوں لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میرا آخری مقابلہ ہوگا اور جب میں کسی کو زبان دے دوں تو لازم ہے کہ اس پر پورا اتروں۔

Read Entire Article