بیلجیم کی 19 سالہ طالبہ نے طیارہ اڑا کر ہوا بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کا مشن طالبہ کو اپنے خواب کی تعبیر مل گئی، بیلجیم کی 19 سالہ طالبہ زارا ردرفورڈ کو دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
زارا نے مہم کا آغاز گزشتہ برس اٹھارہ اگست سے کیا تھا، لڑکی نے شارک الٹرا لائٹ جہاز پر پانچ براعظم اور 52 ملکوں کی سیر کی۔
رپورٹ کے مطابق 51 ہزار کلو میٹر کے ایڈونچر سے بھرپور سفر کو مکمل کرنے میں زارا کو تین ماہ لگے۔
Teenager becomes the youngest woman to fly solo around the world pic.twitter.com/l3PPulmwIN
— The Sun (@TheSun) January 20, 2022