ماورا کی سالگرہ میں امیر گیلانی کی شرکت موضوع بحث بن گئی

2 months ago 41

معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہیں اور انہیں بہن عروہ سمیت مداحوں کی جانب سے جنم دن کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے اپنی 30ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس انہیں گرے رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ’30‘ ویں سالگرہ کے کیک پر بھی کپڑوں کی میچنگ  کی موم بتی لگائی۔

ان کی تصاویر نے اس وقت مداح کی توجہ حاصل کرلی جب ساتھی اداکار امیر گیلانی نے اپنی انسٹا اسٹوری ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

امیر گیلانی نے کیپشن میں لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

امیر گیلانی نے لکھا کہ’دنیا آپ کو بطور اداکارہ جانتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیشہ اسی طرح مسکراتی رہیں اور روشنیاں بکھیرتی رہیں تاکہ ہم رہنمائی حاصل کرتے رہیں‘۔

امیر گیلانی کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے امیر گیلانی کی اتنےخوبصورت انداز میں ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں اور ان کی جوڑی سے متعلق کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

Comments

Read Entire Article