سلمان خان کے بعد گلوکارہ کو سانپ نے ڈس لیا

6 months ago 116

بالی ووڈ اداکار سلمان کے بعد امریکی گلوکارہ مائٹا کو سانپ نے ڈس لیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بعد امریکی گلوکارہ مائٹا کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا، سوشل میڈیا پر سامنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ گلوکارہ کے چہرے پر ڈس رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی گلوکارہ ہیں جو سانپ کے ساتھ شوٹنگ کرارہی تھیں کہ اس دوران سانپ نے ان کے چہرے پر ڈس لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سانپ نے گلوکارہ کی ٹھوڑی پر کاٹا جس سے وہ گھبرا گئیں اور سانپ کو اٹھا کر پھینک دیا۔

واقعے سے متعلق گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا اس لیے ان کی جان بچ گئی لہٰذا وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں ان کے ایک فارم ہاؤس میں سانپ نے ڈس لیا تھا۔

سلمان خان کی اتوار کی صبح اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں 6 گھنٹے تک رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

Comments

Read Entire Article