کراچی میں دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا گیا

1 month ago 130

مصروف ترین علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کو دن دیہاڑے سڑک پر لوٹ لیا گیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے اب عام شہریوں کے بعد اعلیٰ افسران بھی محفوظ نہیں رہے، اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسماء بتول کو بھی دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔

شہر کے مصروف ترین علاقے بہادرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول کو سڑک پر سب سے کے سامنے ہی لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول سڑک پر پیدل جارہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوارڈکیت پیچھے سےآتا ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے ان کاپرس چھین لیتا ہے۔

اسما بتول نے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرادیا ہے، اور ان کے مطابق پرس میں موبائل فون اورنقد رقم تھی۔

Read Entire Article