کراچی میں ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گئے

2 months ago 46

ویب ڈیسک 29 ستمبر 2022

کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کے ہاتھ نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا جھنڈ لگ گیا جس کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ ماہی گیروں کے شکار کے دوران جال میں پھنس گیا۔

ترجمان کوسٹل میدیا سینٹر کا کہنا تھا کہ  سمندر میں کم یاب ہونے کے باعث اب بہت کم یہ مچھلی جال میں پھنستی ہے۔

نایاب ’ہیرا‘ مچھلی پکڑنے پر ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ماہی گیروں کا بتانا تھا کہ مارکیٹ میں اس مچھلی کی قیمت اس وقت چھ سے سات سو روپے فی کلو ہے۔

Comments

Read Entire Article