فرانس میں سیاحتی طیارہ تباہ، تمام مسافر ہلاک

1 month ago 25

فرانس میں سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ گرِ کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سیاحتی طیارہ مشرقی فرانس میں لیس ایڈریٹس قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں عملے سمیت 6 افراد ہو گئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے، ہلاک افراد میں 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے کا شکار طیارہ ایروکلب کا تھا جو اپنی پہلی پرواز کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زمین پر گرتے ہی طیارہ تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

Comments

Read Entire Article