"ڈرانے اور دھمکانے سے سیاست نہیں ہوسکتی”، حکومت ہوش کے ناخن لے

1 month ago 12

اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پرغداری کے مقدمات بنادئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے امپورٹڈ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایما پر توہین مذہب کے بعد مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، اب ڈرانے اور دھمکانے سے سیاست نہیں ہوسکتی ، جعلی حکمرانوں کو اب عقل کے ناخن لینے چاہئے۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پر غداری کے مقدمات بنائے گئے۔

آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا ترقی کی شرح چھ فیصد تھی، عمران خان مہنگائی اور غریب طبقے کے بیچ دیوار بن کر کھڑا تھا، امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر گیارہ فیصد سیلز ٹیکس لگادیا، عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات مان کر امپورٹڈ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں پاور شو، پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج اسلام آباد پریڈگراؤنڈ میں امپورٹڈحکومت اور مہنگائی کیخلاف جلسہ کرنے جارہی ہے،جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

قوم کے نام پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلط حکمرانوں نےمعیشت زمین پراورمہنگائی آسمان پر پہنچادی،ہمیں نااہلی اورمہنگائی کاطعنہ دینےوالوں نےدوماہ میں تاریخی مہنگائی کردی۔

انہوں نے کہا کہ جو نیوٹرل ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں،معیشت نیچےجائےگی تو کیا نیوٹرل کانقصان نہیں ہوگا؟چپ کرکےتماشا دیکھتےرہےتوملک کا کوئی مستقبل نہیں ،ملک پرمسلط لوگوں کوصرف این آراو سےدلچسپی ہے۔

Comments

Read Entire Article