سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیق نہیں کی تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، شیخ رشید

2 months ago 56

سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سےحکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتےہیں، عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کررہا ہے اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں، عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائےگا، اکتوبر اہم ہے 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہو جائیں گے۔

Read Entire Article