لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا اتوار کا جلسہ روک دیا اور کہا اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 روز پہلے اجازت لیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کو اتوار کا جلسہ کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملکرمشاورت کریں۔
عدالت نے مزید کہا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 روز پہلے اجازت لیں، آپ اپنے آپ کو سسٹم میں لیکر آئیں ، سیاسی معاملہ آپ دونوں پارٹیز نے بنایا ہوا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ جب عمران خان لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تو سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔
یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کا اعلان کیا تھا۔
Comments
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں