اسکول جاتی بچیاں خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو

2 months ago 38

ویب ڈیسک 5 اکتوبر 2022

کویت میں اسکول جاتے ہوئے بچی تیز رفتار کار کی ٹکر سے معجزانہ طور پر بچ گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول میں داخلے کے لیے سڑک عبور کرتے ہوئے بچی کار حادثے سے بال بال بچ گئی۔

یونیفارم میں ملبوس بچیاں اسکول جانے کے لیے سڑک پار کر رہی تھی کہ اچانک ایک بچی ہاتھ چھڑوا کر تیزی سے آگے بڑھی اور اسی لمحے تیز رفتار کار بھی وہاں سے گزر گئی۔

خوش قسمی سے لمحہ بھر کے فرق سے بچی خوفناک حادثے سے محفوظ رہی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچیاں ایک لمحے کے لیے موت کو اتنے قریب سے دیکھ کر سکتے میں آگئیں۔

بچیاں حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھتی رہی کہ ان کی ذرا سے غلطی اور لاپرواہی جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔

Comments

Read Entire Article