تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے حکومت سرگرم

1 month ago 28

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے وفاقی اور پنجاب حکومتیں سرگرم ہوگئیں۔

لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلے کےلیے وزيراعظم شہبازشريف سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کريں گے معاملے پر مشاورت کریں گے۔

اس سے قبل آصف زرداری نے اہم شخصيت سے ملنے کے بعد وزيراعظم سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق شہبازشريف اور آصف زرداری آئنی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں جبکہ نوازشريف اور مريم نواز فوری انتخابات کرانے کے خواہش مند ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی امن وامان سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب لانگ مارچ کے حوالے سے بريفنگ ديں گے اور امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کيا جائے گا۔

Read Entire Article