دسویں جماعت کی طالبہ کا اغوا: لاہور ہائیکورٹ کا آج ہی بازیاب کرانے کا حکم

1 month ago 33

لاہور: چیف جسٹس ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی نے لاہور کے علاقہ شادباغ سے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آج ہی بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کا نوٹس لے لیا ہے، اور آئی جی پنجاب کو 8 بجے تک بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی رات 8 بجے کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس طالبہ کو بازیاب کرکے آٹھ بجے عدالت پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور : میٹرک کی طالبہ کو بھائی کے سامنے اغواء کرلیا گیا

لاہور کے علاقے شاد باغ میں میٹرک کی طالبہ مطابق 17 سالہ عشاء ذوالفقار کو امتحانی سنٹر جاتے ہوٸے چار مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا۔

پنجاب اسمبلی سے پولیس کو ہٹائیں تاکہ وہ عوام کی حفاظت کرسکے دن دیہاڑے لاہور میں دسویں کلاس کی طالبہ کے اغواء کاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے نوٹس لیتے ہوئے شام 6 بجے تک آئی جی پنجاب کو طالبہ کو بازیاب کرواکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا pic.twitter.com/jZRrWA3hmy

— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) May 22, 2022

ملزمان لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوئے، بھائی عامر نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تانی اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔

پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

Read Entire Article