ہماری ترجیح عدم اعتماد نہیں اليکشن کی طرف جانے کا تھا،راناثناء اللہ

1 month ago 50

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ن ليگ عدم اعتماد کے حق ميں بھی اتنی پرجوش نہيں تھی کیونکہ زيادہ رجحان نئے اليکشن کی طرف جانے کا تھا مگر متحدہ اپوزيشن نےعدم اعتمادکا فيصلہ کيا تو ہميں ساتھ چلنا پڑا۔

بہاول پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ابھي تک ہمارا کسی سے انتخابی الائنس نہيں ہوا۔ راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ يوم تکبير پرن ليگ بہاولپور ميں عظیم الشان جلسہ کرے گی جس میں مريم نواز اور وزيراعظم شہبازشريف خطاب کرينگے۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری اتحادی حکومت ہے جس میں بنیادی فیصلے سربراہی فورم پر ہوتے ہیں اگر فورم نے اجازت دی تو تحریک انصاف والوں کو گھر سے نکلنے نہیں دیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں معلوم کہ لانگ مارچ کی کال پر سربراہی فورم کیا فیصلہ کرینگے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں اسلام آباد نہیں آنے دیا جائے گا تو پھر وہ سب کچھ کریں گے جو ہوسکے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گالی کے جواب میں گالی دینے کی تائید نہیں کرتا مگر عمران خان نے ملک میں حیائی کو غیرتی کو فروغ دیا۔

Read Entire Article