’بھائی بھائی ہوتا ہے چاہے بڑا ہو یا چھوٹا‘

2 months ago 79

لاہور: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور افتخار احمد کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نائب کپتان شاداب خان نے میچ کے بعد کی گفتگو شیئر کی اور ساتھ ہی افتخار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے اب آپ نے کیمرہ نہ ہو تو بھی بھائی کہنا ہے بھائی۔‘آل راؤنڈر افتخار احمد کی دلچسپ جواب دیا اور بولے ’بھائی بھائی ہوتا ہے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا۔‘

ویڈیو میں افتخار کا کہنا تھا کہ ’شاداب بھائی نے جس طرح بتایا تھا اسی طرح بولنگ کی اس پر بولے میں بھائی ہوں؟ جس پر افتخار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ شاداب مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن میں انہیں بھائی کہتا ہوں۔

Bhai Bhai hota hai, chaahe barra ho ya chota @76Shadabkhan 😌 https://t.co/3GPctEMQB0

— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) September 29, 2022

جس کے بعد  افتخار کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے مشورے کے مطابق گیند کرانے کی کوشش کی مجھے وکٹ سے مدد ملی اور میں اس میں کامیاب رہا۔

آل رااؤنڈ نے مزید کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ بہت کام کر رہا ہوں، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے ساتھ دو تین چیزوں پر کام کر رہا ہوں جس سے اچھی بولنگ ہو  رہی ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ آرام کرنے کے بعد میچ کھیلا صورتحال اچھی بنی ہوئی تھی اسی لیے جب میں بولنگ کے لیے آیا تو ریلیکس تھا۔

واضح رہے کہ پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-2 کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ دو میچز ابھی باقی ہیں۔

Comments

Read Entire Article