انڈین آئیڈیل کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف

1 month ago 80

بھارتی چینل پر آنے والے میوزک ریلیئٹی شو کے حوالے سے ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جسے سُن کر لوگوں کا ججز پر سے اعتبار ختم ہوجائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میوزک ریلیئٹی شو انڈین آئیڈیل ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد پر آگیا ہے، جس کی وجہ ججز کی ڈرامے بازی اور جعلی رونا دھونا ہے۔

میوزک ریئیٹلی شو پر تنقید میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب انڈین آئیڈیل کے پہلے سیزن کے فاتح ابیجیت ساونٹ نے شو پر تنقید کی۔

ابیجیت ساونٹ نے کہا کہ میوزک شو میں صرف ‘محبت اور غریبی کی جھوٹی داستانوں’ پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، حتیٰ کہ معروف گلوکار سونونگم نے بھی انہیں باتوں پر شو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‘شو میں ایسی حرکات صرف سستی شہرت مارکیٹنگ کےلیے جاتا ہے’۔

شو کے مہمان ججز اور سامعین نے انڈین آئیڈیل کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘شو کے بہترین امیدوار پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی’۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکثر شو کے دوران دیکھا گیا ہے کہ کوئی نہ کوئی امیدوار جذباتی کہانی سناتا ہے اور پروگرام کے ججز جیسے نیہا ککٹر، وشال ڈدلانی اور ہمیش ریشمیا لائیو شو میں رونے کی ایکٹنگ کرنے لگتے ہیں۔

ججز کی ان حرکات کی وجہ سے بھارتی شہریوں نے ججز اور شو پر طنزاً مزاحیہ میمز بھی بنائی گئی ہے، پلّوای آنند نامی صارف بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس کا ایک سین شیئر کیا جس میں دوبے نامی لائبریرین پرنسپل کے پاس جاکر اپنے پرمننٹ ہونے کا بتاتا ہے اور ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘انڈین آئیڈیل میں محبت کی جھوٹی کہانیاں، فضول اداکاری اور جذباتی مناظر دیکھنے کے بعد’۔

انڈین آئیڈیل نامی میوزک رییئٹلی شو پر سوشل میڈیا صارفین کے طنزاً میمز اب بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہورہی ہیں۔

#IndianIdol #IndianIdol2021
*After watching Indian Idol.
*Le over-acting, fake love scenarios, emotional scenes- pic.twitter.com/4Ooh1gAiy6

— Pallavi Anand (@impallaviianand) June 13, 2021

#IndianIdol

Contestants :I was watching Doraemon and the electricity power went off.

Le Judges : pic.twitter.com/bTpXk3AEM6

— Raj Morbiya (@MorbiyaRaj) June 15, 2021

Judges when the contestants doesn't have struggling backstory to gain votes . #IndianIdol pic.twitter.com/06KQL3HExV

— Rahul Fondekar (@theflatlayguy) June 13, 2021

Comments

Read Entire Article