لاہور:گریٹراقبال پارک میں جلسوں پرمکمل پابندی عائد

1 month ago 30

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا، اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اس کو اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔

انھوں نے جلو بوٹینیکل پارک میں بٹرفلائی ہاؤس کو بھی جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کیا تھا اور یہ پارک 120 ایکڑ پر محیط ہے، پارک میں تحريک پاکستان ميوزيم لائبريری بھی بنائی گئی ہے۔

پارک ميں فوڈ کورٹ اور اوپن ايئرجم کے ساتھ پارک کوڈانسنگ فاؤنٹين بھی نصب ہے۔

Read Entire Article