’ہینڈسم نہ بنے گا دوبارہ اور تم کو موقع نہ ملے گا دوبارہ‘

1 month ago 62

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام کو فیروز خان، عدیل چوہدری کے بعد اداکارہ مشی خان نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ عوام سے مخاطب ہونے سے چند منٹ قبل بال بنا رہے تھے اس پر ریحام خان نے تبصرہ کیا تو مشی خان نے بھی انہیں لاجواب کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان بال بناتے وقت پوچھ رہے ہیں کہ اب ٹھیک ہے۔

ریحام خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہینڈسم نہ بنے گا دوبارہ۔‘

ماضی کی نامور اداکارہ مشی خان نے لکھا کہ ’اور تم کو ایسا موقع ملے گا نہ دوبارہ۔‘

واضح رہے کہ متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے بعد ان کی حمایت میں بیانات دیے جارہے ہیں اور اپوزیشن پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

سوائے چند فنکاروں کے علاوہ پوری شوبز انڈسٹری عمران خان کی حمایت میں سامنے آئی ہے۔

Comments

Read Entire Article