نوجوان نے اپنی دوست کو قتل کرکے گرفتاری دے دی

1 month ago 32

کویت سٹی: کویت میں رہائش پذیر سری لنکن شہری نے ذاتی رنجش کے بعد اپنی دوست کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے تارکین وطن 24 سالہ سری لنکن شہری نے ذاتی تنازع کے بعد کویت کے علاقے فہہیل میں واقع اپارٹمنٹ میں اپنی ہم وطن گرل فرینڈ کو گلا دباکر قتل کردیا۔

ملزم نے دوست کو قتل کرنے کے بعد کئی بار خودکشی کی ناکام کوشش کی اور پھر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم نے دوران تفتیش 40 سالہ دوست کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی دوست کا گلا دبانے کے بعد ایک سے زائد بار خودکشی کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی لاش کو فرانزک ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا اور ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پبلک پراسیکیوشن ضروری قانونی اقدامات کرے گا۔

Comments

Read Entire Article