کابینہ نے واشنگٹن میں دو پاکستانی عمارتوں کی فروخت کی منظوری دیدی

1 month ago 69

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ارکان نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز سے لڑنے والے ہمارے بچوں اور معاشرے کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے قومی اہداف حاصل کر کے رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حالیہ دورہ ترکیہ پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں بھی لیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر استعمال دو عمارتوں کی فروخت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں گندم کے ذخائر گزشتہ سال کی نسبت دو فیصد زیادہ ہیں اور کوئی قلت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو بائی پاس کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق عمل کیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق کے بعد تمام سفارشات کی منظوری وفاقی کابینہ نے دے دی، یہ سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دی جائیں گی۔

Read Entire Article