پریکٹس سیشن کے دوران اظہر علی کو حارث رؤف کا باؤنسر لگ گیا

2 months ago 33

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے بیٹر اظہرعلی کو حارث رؤف کا باؤنسر لگ گیا۔

ہفتے کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معمول کے مطابق پریکٹس مشگول تھے، اظہر علی بیٹنگ کی پریکٹس کررہے تھے۔

پریکٹس کے دوران اظہر علی کو حارث رؤف نے تیز رفتار باؤنسر کرائی، گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔ گیند لگنےکےبعد ٹیم کے ڈاکٹر نے فوری طور پر اظہرعلی کا مکمل معائنہ کیا۔

اظہرعلی نے کچھ دیر آرام کے دوبارہ پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

واقعے کے بعد پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ اظہر علی بالکل خیریت سے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

9 دسمبر سے ملتان میں دوسرا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Read Entire Article