حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے اعلان کر دیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10 روپے لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ قیتموں کا اطلاق 15روز کے لیے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔