سپریم کورٹ کے ترجمان نےعدالت عظمیٰ کےمعزز ججز کے درمیان جھگڑے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نےواک کےدوران معزز ججزکےدرمیان جھگڑےکی خبروں کی تردیدکردی ۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معزز ججوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا،جھوٹی خبریں سپریم کورٹ اورججزکےوقارکومجروح کرنےکی کوشش ہے،ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ججزکےمتعلق جھوٹی خبریں قانون کی خلاف ورزی ہیں،جھگڑےکی خبربےبنیاداورعدلیہ کوبدنام کرنےکی کوشش ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چلائی گئیں کہ 13 اپریل کی شام کو ججز کالونی کے پارک میں شام کے وقت واک کرتے ہوئے جج صاحبان کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ خبریں سراسر غلط ہیں، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔