اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع

1 month ago 25

مسلم لیگ (ن) نے پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی میں چیئرمین آف پینل کی جانب سے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر موثر قرار دیئے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ایک مرتبہ پھر تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان خلیل طاہر سندھو ، میاں رؤف، سمیع اللہ خان اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔

7 اپریل کو بھی مسلم لیگ (ن) کے سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو اور سمیع اللّٰہ خان نے چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کئی مرتبہ بلا کر ملتوی کیا گیا، اتوار کو بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا اور صرف چند منٹوں میں ہی تحریک کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے اجلاس 6 جون کو ملتوی کردیا گیا۔

Read Entire Article