پاکستان اور یو اے ای کا میچ جاری

6 months ago 157

انڈر نائنٹین ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ جاری ہے۔ پاکستان نے یو اے ای کو جیت ‏کیلئے دو سو بیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ ‏

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر دو سو انیس رنزبنائے۔ ‏قاسم اکرم پچاس رنزبناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کامیاب رہا۔ شاہینوں نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست ‏دی۔ پاکستان نے بھارت ‏کی جانب سے دیا جانے والا 238 رہز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل ‏کیا۔

محمد شہزاد نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عرفان خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احمد خان، ‏‏‏29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، رضوان محمود نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاسٹ بولر ذیشان ‏ضمیر نے 60 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے بھارتی ٹیم کو بڑے ٹوٹل سے ‏روکے رکھا۔

Comments

Read Entire Article