اداکارہ لیلیٰ واسطی کا معنی خیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین پریشان

1 month ago 10

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے معنیٰ خیز پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے جاکنگ سوٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "جب آنسوؤں اور بارشوں کا مقابلہ چل رہا ہو تو آنسو جیت رہے ہیں”، اداکارہ کے کیشن پر صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بیان کا مقصد کیا تھا؟

انسٹا گرام ڈی پی پر ادکارہ کی جانب مختلف اسٹیٹس اپ لوڈ کئے گئے جس میں موسم کا حسین منظر، اداکارہ کی ڈرائیونگ کرتی ویڈیوز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیلیٰ واسطی نے اسکرین سے غائب رہنے کی درد ناک وجہ بتا دی

واضح رہے کہ لیلیٰ واسطی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”ڈنک“ اور ”آزمائش“ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ لیلیٰ واسطی نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا، بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں، یہ دوری بیماری کے سبب رہی۔

Comments

Read Entire Article