پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

1 month ago 28

پاکستانی کوہ پیما 20 سالہ شہروز کاشف نے نیپال میں موجود دنیا کا پانچویں بلند ترین پہاڑ مکالو کو سر کرکے ریکارڈ قائم

پاکستانی کوہ پیما 20 سالہ شہروز کاشف نے نیپال میں موجود دنیا کا پانچویں بلند ترین پہاڑ مکالو کو سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

وہ دنیا کے پانچ بلند ترین پہاڑ سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ بیس سالہ شہروز کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 11 برس کی عمر میں کیا۔

ماونٹ مکالو 8ہزار چار سو پچیاسی (8،485) میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بلند ترین پہاڑ ہے جو نیپال میں موجود ہے۔

شہروز کاشف مکالو پر 8463 کی بلندی تک پہنچے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے ماونٹ ایوریسٹ 8849 میٹر، کے ٹو 8611 میٹر، کینچنجنگا 8586 میٹر لھوٹسے 8516 میٹر کو عبور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے تین بڑے پہاڑوں کو صرف 23 دن کی مدت میں سر کیا جن میں کینچنجنگا، لھوٹسے اور مکالو شامل ہیں۔

ان کی شاندار خدمات پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے انہیں پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر بھی مقرر کررکھا ہے۔

Read Entire Article