کائیلیان ممباپےکابہت جلدمستقبل کافیصلہ کرنےکا عندیہ

1 month ago 25

فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کے اسٹرائیکرکائیلیان ممباپے نے بہت جلد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا کےمطابق کائیلیان ممباپے 23 مئی سے 28 مئی کے درمیان کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

اس بات کا قومی امکان ہے کہ کائیلیان ممباپے فرانسیسی کلب چھوڑ کر رئیل میڈریڈ کو جوائن کریں۔ انھوں نے اپنی شرائط میں کلب میں شمولیت پر رضامندی کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اس سے قبل کائیلیان ممباپے یہ بات کہہ چکے ہیں کہ انھوں نے تقریبا ذہن بنالیا ہے کہ وہ فرانسیسی کلب چھوڑ کر رئیل میڈریڈ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ کائیلیان ممباپے کو پیرس میں مسلسل تیسری بار سیزن کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

Read Entire Article