وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائے جانے کا امکان

1 month ago 9

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے اتحادی جماعتوں میں مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا امکان ہے اور یہ عدم اعتماد کی تحریک آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کیلئے بی اے پی، اے این پی اور پی ٹی آئی اراکین کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ 2روز سے سردار یار محمد رند، جام کمال اور اصغر اچکزئی میں مشاورت جاری تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں کو مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

Comments

Read Entire Article