کےالیکٹرک کیلئےبجلی کی قیمت میں58 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری

7 months ago 50

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نےکےالیکٹرک کیلئےبجلی کی قیمت میں58 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرانے فروری کےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مدمیںکےالیکٹرک کیلئےبجلی کی قیمت میں58 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دیدی ،جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک نےنیپرا سےایک روپیہ 66 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ،اتھارٹی نے 30 مارچ کوایف سی اے پرعوامی سماعت کےبعد 58 پیسےاضافےکاتعین کیا ۔

اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سےایک روپیہ 71 پیسےچارج کیا گیا تھا۔ نیپرا کے مطابق ایف سی اےجنوری کی نسبت ایک روپیہ 13پیسےکےالیکٹرک صارفین سےکم چارج کیاجائےگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلز پر ہوگا، اورکےالیکٹرک کےتمام صارفین ماسوائےلائف لائن اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا۔