عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے گا،حمزہ شہباز

2 months ago 41

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناہے کہ ہمارا مقصد نیک نیتی سےعوام کی خدمت کرنا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جہانگیرترین گروپ سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ کے نعمان لنگڑیا، طاہررندھاوا سمیت دیگر اراکین شریک تھے۔

ترين گروپ کے رکن نعمان لنگڑيال کا کہنا ہے کہ اليکشن کميشن کے فیصلے کے خلاف اپيل کا حق رکھتے ہیں، جو فيصلہ کيا وہ صوبے کی بہتری کے لئے تھا۔

پنجاب اسمبلی کے ڈی سيٹ ہونے والے ترين گروپ کے رکن نعمان لنگڑيال کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت کو گھر بھيجنے پر فخر ہے۔

Read Entire Article