اوٹی ٹی پلیٹ فارم اداکاروں کیلئے تحفہ ہے، منوج باجپائی

3 months ago 90

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی کہتے ہیں کہ فلموں میں پرفارمنس کی کوئی بات نہیں کرتا ہر کوئی 400 اور 1000 کروڑ کی کمائی میں پھنسا ہوا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ لوگ فلموں کی کہانی یا اداکاری پر بات کرنے کے بجائے صرف اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ فلم نے کتنی کمائی کی، فلم میں دیگر شعبوں کا کام کیسا تھا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ہم سب 300 ، 400 اور ایک ہزار کروڑ میں پھنسے ہوئے ہیں، یہ لڑائی کئی برسوں سے جاری ہے اور لگتا ہے کہ یہ ختم ہونے والی نہیں ہے۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ ناقدین کہہ رہے ہیں کہ آپ ان جیسی فلمیں کیوں نہیں بناتے؟ آپ کی فلم اچھا کام کیوں نہیں کر رہی؟ جہاں تک میرا تعلق ہے میں کبھی بھی اس دنیا کا حصہ نہیں تھا، کبھی کبھی کسی وجہ سے اس دنیا میں جاتا تھا اور پھر واپس آجاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہماری فلموں کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا بہت مشکل تھا لیکن اب 1000 کروڑ کی فلموں کی وجہ سے یہ اور بھی زیادہ مشکل ہے۔

منوج باجپائی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہمارے جیسے اداکاروں کے لئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایک تحفہ ہے، یہاں لوگ بہت اچھا کام کررہے ہیں یہ اور دیکھ کر بہت اچھا لگتا کہ سب کام میں مصروف ہیں۔

WhatsApp FaceBook

Read Entire Article