عمران عباس نے مداحوں سے اہم اپیل کردی

2 months ago 43

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں سے گرمیوں میں پرندوں کا خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

اداکار عمران عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عوام سے اپیل کی ہے کہ اس شدید گرمی میں پرندوں کا خاص خیال رکھیں۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پرندے کو اداکار کے گھر کی دیوار پر رکھے ہوئے مٹی کے برتن میں سے پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران عباس نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عوام کو پیغام دیا کہ ’اس شدید گرمی میں اپنے گھر کی دیوار پر پانی اور باجرے سے بھرے برتن رکھ کر ان خوبصورت مہمانوں کا استقبال کریں۔

اداکار کا یہ خصوصی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اداکار کے اس اقدام کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران عباس نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عروہ حسین، صبور علی، صرحا اصغر، ہارون شاہد ودیگر شامل تھے۔

Comments

Read Entire Article