ہمارے شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں، آرمی چیف

5 days ago 15

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ( Army Chief General Qamar Javed Bajwa ) نے جمعہ 5 اگست کو ( Helicopter Crash) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر جنرل امجد حنیف اور میجر محمد طلحہ منان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) (ISPR ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راول پنڈی میں شہید میجر محمد طلحہ منان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کے اہل خانہ کا ان کی عظیم قربانی پر کبھی بھی شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنا ہمارا فرض اور ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ پاک افواج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا ( Lt.General Sarfaraz Ali ) جس میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران و جوان شہید ہوگئے تھے۔

قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق یکم اگست کو ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی مہم کے باعث شہدا اور اُن کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس منفی مہم پر شہدا کے اہل خانہ اور افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں میں شدید غم وغصہ اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ تاہم چند بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر دل آزاری پر مبنی اور توہین آمیز مہم شروع کر رکھی ہے، بے حسی کا یہ رویہ ناقابل قبول اور سخت قابلِ مذمت ہے۔

Read Entire Article