کورونا وائرس: وینٹی لیٹر کا منتظر بھارتی اداکارہ کا بھائی چل بسا

4 days ago 11

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پیا باجپائی کی اپیل کے باوجود کورونا میں مبتلا بھائی وینٹی لیٹر بیڈ نہ ملنے پر چل بسا۔

بالی ووڈ اداکارہ پیا باجپائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپیل کی تھی کہ اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں کورونا میں مبتلا بھائی کے لیے وینٹی لیٹر بیڈ کی ضرورت ہے۔

I need urgent help in district Farukhabad , kayamganj block .UP.. a bed wd ventilator ..my brother is dying ..any lead plz help 🙏 Plz Contact if u know anybody -9415191852 Abhishek.. we are already in mess

— Pia Bajpiee (@PiaBajpai) May 4, 2021

اس ٹویٹ کے دو گھنٹے بعد اداکارہ نے ایک اور ٹویٹ کرکے بھائی ابھیشک کی موت کی تصدیق کردی۔

my brother is no more…

— Pia Bajpiee (@PiaBajpai) May 4, 2021

اداکارہ پیا باجپائی نے بالی ووڈ فلموں لال رنگ اور مرزا جولیٹ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ وہ دیگر تامل، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صورت حال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے، صحت کی سہولیات بری طرح متاثر ہوگئی ہیں اور نامور شخصیات بھی مدد کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔

Comments

Read Entire Article