کراچی میں جعلی اسلحہ لائسنس، ڈومیسائل بنانے والا گرفتار

1 week ago 20

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سرکاری اہلکاروں کیساتھ مل کرجعلی لائسنس بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم جعلی اسلحہ لائسنس، جعلی برتھ سرٹیفکیٹ،ڈومیشائل بنانےمیں ملوث ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ کے جعلی لائسنس اور سرکاری اداروں کی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کےدفتر سے ہتھیار بھی ملے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم منظور عرف لاکھا سے بھاری مقدار میں رقم برآمد کر لی گئی ملزم دفعہ 144کےدوران جعلی اجازت نامےبھی بنا کر دیتا تھا اس گروہ کےمزیدکارندوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Comments

Read Entire Article