کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ایتھلیٹ شجرعباس 200 میٹرز کے فائنل میں دوڑیں گے

5 days ago 13

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ شجرعباس نے 200 میٹرز کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کےاسپرنٹرشجرعباس سیمی فائنل کی پہلی ریس میں 20.89 کی ٹائمنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

ہیٹ سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کی کوالی فیکشن کا انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں رہنے میں کامیاب رہے اور8 ویں پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔

اس ریس کے فائنل میں پہنچنے والے وہ ایشیا کے واحد ایتھلیٹ ہیں۔ شجرعباس 30 برسوں میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بھی ہیں۔

فائنل ریس ہفتے کی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوگی۔

Read Entire Article