پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری گرفتار

1 week ago 25

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ( PTI ) کراچی ( Karachi ) کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج ( Arsalan Taj ) کو آج بروز اتوار 12 مارچ کی علی الصبح گرفتار کیا گیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق ارسلان تاج کو گلشن اقبال میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کالانگ مارچ روکنےکیلئے کریک ڈاؤن،متعدد کارکنان گرفتار

ترجمان پی ٹی آئی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسلان تاج کے گھر میں سادہ لباس اہلکار داخل ہوئے۔

گھر میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار داخل ہوئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں ارسلان تاج کے گھر کے باہر دو دو گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرکے کے لے جارہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل مظفر گڑھ سے گرفتار

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے رکن راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر میں نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔

Read Entire Article