پنجاب کابینہ نے 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری دیدی

1 week ago 17

پنجاب کابینہ نے صوبے میں 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت لاہور ميں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع اور کابینہ کمیٹی برائے گندم کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی، وزیرخوراک پنجاب کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کابینہ نے پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022 کی بھی منظوری دی۔

پنجاب کابینہ نے پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کی توثیق کردی، اجلاس میں پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

کابینہ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹراشرف طاہرکے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کردی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے قیدیوں کی سہولت کيلئے وینزکو ہوا دار بنانے اور فرانزک ماہرین کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Read Entire Article