نگراں پنجاب حکومت نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 9واں اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔
نگراں پنجاب کابینہ نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی شروع کرنےکی منظوری دے دی۔
کابینہ نے لائسنس منسوخ کرنے سےمتعلق تمام قواعدوضوابط کومکمل کرنے کے لئےکمیٹی تشکیل دے دی۔
کابینہ ارکان کی جانب سے کہاگیا کہ ماضی قریب میں بغیر بڈنگ اور اوپن آکشن کےذریعےمن پسند کمپنیوں کولائسنس جاری کیےگئے، خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکےقومی خزانےکواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا۔ کان کنی کیلئے لائسنس کا اجراء کھلی نیلامی کے ذریعے کیا جائےگا۔