پرويز مشرف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہيے،وزیرقانون

1 week ago 13

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد ميں سپريم کورٹ بار کے صدراحسن بھون کے ہمراہ پريس کانفرنس کے دوران اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کو سزاہوئی تھی وہ واپس آئیں،عدالت انکے معاملے کو دیکھے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہيے۔

اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا تھا کہ مشرف کی سزا معطلی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سماعت کیلئے مقررکرے، مشرف کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر قانون نے یہ یقین دہانی بھی کرا دی کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں اصلاحی نظرثانی کے حوالے سے وزیراعظم سے بات کریں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز کیس کے معاملے پر سفارش کروں گا کہ یہ معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔

Read Entire Article