مفتیٔ اعظم رفیع عثمانیؒ سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

6 days ago 29

نماز جنازہ میں مولانافضل الرحمان، گورنرسندھ اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ ہزاروں معتقدین اور طلبہ کی شرکت

مفتیٔ اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانیؒ مرحوم کو دارالعلوم کراچی کورنگی سے ملحق قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مفتی محمد رفیع عثمانیؒ جمعے (18 نومبر) کی شب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی بیرونِ ملک سے آمد میں تاخیر کے باعث ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین اتوار کی صبح کی گئی۔

مفتی رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ دارالعلوم کراچی کورنگی میں ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان، امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں معتدقین اور طلبہ نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مفتی رفیع عثمانیؒ مرحوم کو دارالعلوم کراچی سے ملحق قبرستان می سپرد خاک کردیا گیا۔

Read Entire Article