معروف کامیڈین اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

1 day ago 8

رافع حسین 24 نومبر 2022

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اسماعیل تارا 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

مرحوم اداکار نے پی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامے ’ففٹی ففٹی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں بھی مزاحیہ کردار نبھا چکے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’انگنا‘ اور ’وہ پاگل سی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اظہار تعزیت

Comments

Read Entire Article