معروف فٹبالر مجرم قرار، قید کی سزا

5 days ago 15

فرانس اور ریال میڈرڈ کے فٹبال اسٹار کریم بینزیما کو کو اپنے ایک ساتھی فرانسیسی فٹبالر کو جنسی ٹیپ کے ذریعے بلیک میل کرنے کی سازش کا مجرم قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک جج نے بینزیما کو ایک سال قید کی معطل سزا سنائی اور 75 ہزار یورو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

33 سالہ بینزیما ان 5 افراد میں سے ایک ہیں جن پر گزشتہ ماہ فرانسیسی شہری میتھیو والبوینا سے تاوان لینے کی کوشش پر مقدمہ چلایا گیا۔

یہ کیس جون 2015 ہے جب دونوں فٹبالرز ایک فرانسیسی تربیتی کیمپ میں تھے۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ کیمپ میں بینزیما نے والبوینا پر دباؤ ڈالا کہ وہ بلیک میلرز کو پیسے ادا کریں جن کے ساتھ انہوں نے ثالث کے طور پر کام کرنے کی سازش کی تھی۔

فٹبالر بینزیما کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس کی سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔

بینزیما نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور اصرار کیا ہے کہ وہ صرف ویلبوینا کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بینزیما اور یونانی کلب اولمپیا کوس کے لیے کھیلنے والے والبوینا فیصلے کے وقت شہر ورسائی کی عدالت میں موجود نہیں تھے۔

بدھ کے روز مقدمے میں بینزیما کے 4 شریک ملزمان کو بھی قصوروار قرار دیا گیا اور انہیں 18 ماہ سے لے کر ڈھائی سال تک قید کی معطل سزائیں سنائی گئیں۔

Comments

Read Entire Article