مریم نواز نے وزیر خزانہ سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

1 week ago 29

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مفتاح بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ امید ہے آپ اس مسئلہ کا کوئی حل نکالیں گے۔

مفتاح بھائی @MiftahIsmail بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 31, 2022

بعد ازاں ن لیگ کی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میری وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ابھی بات ہوئی، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کے مسائل کا حل نکالیں گے انشاء اللہ۔

Just spoke to @MiftahIsmail who assured me that he will sit with the traders tomorrow & find a solution to their complete satisfaction Insha’Allah.

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 31, 2022

خیال رہے کہ حکومت نے فنانس بل 2022 میں تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکس ٹیکس لینے کی منظوری دی تھی، جس کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 3 تا 20 ہزار سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Comments

Read Entire Article