عمران خان حملہ کیس: جے آئی ٹی نے تفتیشی رپورٹ جمع کرادی

3 days ago 6

لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے عمران خان پر حملے کی مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر حملے کی اب تک کی مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، جے آئی ٹی کوتفتیشی رپورٹ جمع کرانےمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کے متعلقہ تھانے نے رپورٹ عدالت جمع کرانے سے معذرت کی تھی، مقامی پولیس کے انکارپر جے آئی ٹی نے رپورٹ بذریعہ پراسیکیوٹر جمع کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری چالان میں جے آئی ٹی کنوینر کی دیگرچار ارکان کیخلاف رپورٹ بھی شامل کی گئی اس کے علاوہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی تحقیقاتی رپورٹ بھی عبوری چالان کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت نے وزیر آباد واقعے پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

یہی نہیں جے آئی ٹی کے چار ارکان کے اعتراضات والا خط بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جے آئی ٹی نے تبدیلی سے قبل تفتیش کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پرحملے کے کیس میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے عبوری چالان تیار کیا ہے، جے آئی ٹی نے ملزم نوید کی ویڈیوز پر مشتمل علیحدہ رپورٹ تیار کی ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کی پہلی ویڈیو مقامی سینئر پولیس افسر کے موبائل سے بنائی گئی تھی،رپورٹ کے مطابق ملزم کی دوسری ویڈیو پر سی ٹی ڈی کا مؤقف بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔

Comments

Read Entire Article