عام انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع

5 days ago 14

ضمنی انتخاب

عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں کی اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی کی کاپی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد سےلی جا سکتی ہے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان 11 اپریل کو کیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹریزاورصوبائی الیکشن کمشنرز کو نقشے دیگر دستاویزات کی ہدایت دی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 11 سے 26 اپریل کےدوران تمام نقشہ جات ودیگردستاویزات فراہم کئےگئے، 20 سے 24 اپریل تک حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کروائی گئی حلقہ بندی کمیٹیوں نےڈرافٹ حلقہ بندی 25 سے 30 مئی میں مکمل کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 31 مئی کو کر دی گئی یکم سے 30جون تک حلقہ بندیوں پر عوام کے اعتراضات اور تجاویز وصول کیں الیکشن کمیشن کو 910 اعتراضات موصول ہوئے اور یکم سے 30جولائی تک سماعت کے بعد اعتراضات کو نمٹایا گیا۔

Comments

Read Entire Article